ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی افسر نے بی جے پی کی چار تشہیری موٹر گاڑیوں کی اجازت منسوخ کردی

انتخابی افسر نے بی جے پی کی چار تشہیری موٹر گاڑیوں کی اجازت منسوخ کردی

Sun, 06 May 2018 22:09:49    S.O. News Service

بھٹکل6؍مئی (ایس او نیوز) انتخابی امیدوار کی تشہیر کے لئے بی جے پی کوجو اجازت نامہ دیا گیا تھا اس کے شرائط کی پابندی نہ کرنے پر انتخابی افسر نے 3آٹو رکشہ اور ایک اومنی کار کی اجازت منسوخ کردی ہے۔

اجازت نامے کی شرائط کے مطابق موٹر گاڑیوں کو سڑک پر دوڑتے ہوئے تشہیری پیغام سنانے پر پابندی ہوتی ہے۔ انتخابی افسر ان کو شکایت ملی تھی کہ بی جے پی کے امیدوار سنیل نائک کے حق میں تشہیر کرنے والی مذکورہ گاڑیاں اس شرط کی پابندی نہیں کررہی ہیں اور چلتی گاڑی سے امیدوار کی حمایت کے لئے پیغام نشر کیے جارہے ہیں۔اس شکایت کے پس منظر میں الیکشن آفیسر نے جائزہ لیا تو یہ بات سچ ثابت ہوئی ۔ جس کے بعدفوری کارروائی کرتے ہوئے ان گاڑیوں کے لئے دی گئی اجازت منسوخ کردی گئی۔


Share: